Tasmi_writes

Add To collaction

07-Jul-2023- خوابوں کی تعبیر

خوابوں کی تعبیر 

اسلام وعلیکم۔۔۔
ہم دن میں ناجانے کتنے ہی خواب دیکھتے ہیں اور ان میں کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو ہم بچپن سے دیکھتے جوان ہوتے ہیں اور ان خوابوں کو پورا کرنا ہم اپنے زندگی کا واحد مقصد سمجھنے لگتے ہیں ہمیں لگتا ہےکہ ہم اپنے ان خوابوں کو انکی تعبیر تک پہنچا کر ہی رہنگے۔لیکن زندگی میں ایک موڑ ایسا آتا ہے کہ ہم مایوس ہونے لگتے ہیں ہمیں لگتا ہے کہ بس ہماری بس ہو گئی۔ہم اپنے اس خواب کو پور نہیں کر سکتے اور ہم اس سب کو ویسے ہی ادھورا چھوڑ دیتے ہیں آپ کو پتا ہے ایسا کیوں ہوتا ہے کیونکہ ہم خود پر اور اللہ پر یقین نہیں رکھ پاتے ہیں لوگوں کی باتوں میں آ جاتے لیکن میں بتاؤ لوگوں کا تو کام ہی ہے باتیں بنانا دوسروں کو حوصلوں کو پس پشت کرنا انہیں کمزور کرنا وہ تو چاہتے ہی۔ نہیں ہیں کہ سامنے والا کچھ کر سکے اس لئے اسکو طعنہ دے دے کر انکے حوصلوں کو کمزور کرنے لگتے ہیں اور ہم کیا کرتے ہیں ہم کمزور پڑھ جاتے ہیں انہیں ان کے ارادے میں کامیاب کر دیتے ہیں۔لیکن میری ایک بات سب ذہین نشین کرلیں لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا لیکن ہمیں کمزور نہیں پڑھنا اپنے خواہوں کے معاملے میں ہم خود پر اور اللہ پر کامل یقین رکھنا ہے کہ جسنے ہمیں یہ خواب دیکھایا ہے وہ ہی اس خواب کو اسکی تعبیر تک بھی پہنچاے گا کیونکہ جب وہ ہمیں خواب دیکھا سکتا ہے تو اسے پورا بھی کر سکتا ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے بس شرط یہ ہے کہ ہمیں اس پر کامل یقین رکھنا ہے اور کبھی اس یقین کو کمزور پڑھنے نہیں دینا ہے اور اگر دوسرا کوئی آپکع آپ کے خوابوں کو لیکر طنز کر رہا ہے تو اسے بس یہ جواب دیں دیں کہ جس رب نے مجھے یہ خواب دیکھایا ہے وہ پورا بھی کر دیگا بس تھوڑا وقت اور۔یقین جانیں سامنے والا آپکا خود پر اور اس رب پر بھروسہ دیکھ کر خود خاموش ہو جائے گا کیونکہ وہ جو چاہتا تھا وہ تو ہوا ہی نہیں اور پتا ہے وہ کیا چاہتا تھا وہ آپکو خود کے سامنے جھکانا چاہتا تھا لیکن جو اس رب کے سامنے ایک دفعہ جھک جائے نہ پھر وہ رب آپ کو کبھی کسی دوسرے کے سامنے جھکنے نہیں دیتا۔ خیر میری بات اتنی ہی تھی کہ کبھی اپنے خوابوں میں کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے بلکہ پنے خوابوں کو پورا کرنے میں اس قدر دیوانے ہو جائے کہ خواب بھی خود پر فخر محسوس کرے کہ اسے دیکھنے والا کوئی عام انسان نہیں ہے بلکہ ایک دیوانہ ہے جو اپنے خواب کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ سکتا۔

فقط بنتِ سہیل 

   20
0 Comments